قند مکرر........
اگر آپ بریلوی مکتبہ فکر سے ہیں تو اس کی یہی وجہ ہو گی کہ شائد آپ نے اپنے آباؤ و اجداد کو اسی طریقے پہ کاربند دیکھا ہو گا,,,,یا آپ کے امام صاحب اسی مسلک سے متعلق ہوں گے,,یا آپ شفیع اوکاڑوی صاحب جیسے شہنشاہ خطابت سے متاثر ہوے ہونگے...یا آپ میلاد کی مروجہ صورت کو حقیقی اسلام سمجھتے ہونگے.....
اگر آپ دیوبندی ہیں تو اس کے اسباب بھی ایسے ہی ہوں گے کہ شاید کبھی آپ نے طارق جمیل صاحب کا درس اعتدال سنا ہو ,یا مسعود اظہر صاحب کی شعلہ بیانی سے آپ متاثر ہوں گے یا پھر سپاہ صحابہ والوں کی جوشیلی تقاریر آپ کو ان کے قریب کرتی ہونگی.....
اگر ْآپ اہلحدیث ہیں تو یقینا آپ اس پروپیگنڈے سے متاثر ہو ے ہونگے کہ اہلحدیث قرآن و حدیث کی بات کرتے ہیں جبکہ مقلدین قرآن وحدیث چھوڑِکر اپنے اماموں کی اندھی تقلید کرتے ہیں
..یا آپ حافظ سعیدصاحب کی شخصیت سے محبت کی وجہ سے ان کے طریقے کو پسند کرتے ہونگے.....یا پھر آپ سوچتے ہونگے کہ اہل عرب بھی تو اہل حدیث کی طرح ہاتھ اٹھا اٹھا کر,پاؤں ملا ملاکر نمازپڑھتے ہیں اور چونکہ دین وہیں سے آیا یے اسی لیے یہی طریقہ درست و صواب ہے........
بحرحال آپ جوکچھ بھی ہیں اتنی بات تو واضح ہے کہ آپ کا اختیار کردہ مسلک دلائل یا تحقیق و جستجو پہ مبنی نہیں بلکہ وہ دیگر خارجی عوامل کا مرہون منت ہے.....
لیکن اس سب کے باوجود اس حقیقت سے انکار ممکن نہیں کہ آپ ایک مسلمان کم ہیں جبکہ بنسبت اس کے آپ دیوبندی ,بریلوی ,غیر مقلد زیادہ ہیں....
آپ اسلام سے زیادہ مسلک کا پرچار کرتے ہیں...اگر آپ بریلوی ہیں تو آپ کو تبلیغی جماعت کی ترقی ہضم نہیں ہوتی,,آپ دیوبندی ہیں تو دعوت اسلامی کے حلقہ میں روز افزوں اضافہ آپ کو ٹھنڈے پیٹوں ہضم نہیں ہوتا......
آپ کو یہ تو برداشت ہے کہ جنید جمشید ناچتا گاتا اس دنیا سے رخصت ہو لیکن تبلیغی جماعت کے پلیٹ فارم سے اسلام کی طرف لوٹنا اور تائب ہونا آپ کو گوارا نہیِں......
آپ کے لیے یہ تو قابل تحمل ہے کہ ایک مسلمان فسق و فجور کی حالت میں مرے لیکن آپ کو یہ برداشت نہیں کہ وہ دعوت اسلامی کے ساتھ وابستگی کی وجہ سے نیک و پرہیز گار ہونے کی حالت میں اللہ سے ملے....
اسلام پہ آئے دن اعتراضات ہوتے ہیں ,, تمہارے کانوں پہ جوں تک نہیں رینگتی لیکن اگر تمہارے مسلک کے خلاف کوئی بات ہو جائے تو تم لنگوٹ کس کے نہیں بلکہ لنگوٹ اتار کر میدان بےحیائی و بے شرمی میں کود پڑتے ہو......
اسلام کو گالیاں پڑیں ,,تمہیں کوٰی سروکار نہیں ,اسلامی عقائد پہ تیشہ چلے تمہیں کوئی تکلیف نہیں لیکن تمہارے مسلک کی کسی غلط بات کی بھی نشاندہی ہو جائے تو تمہارے تن بدم میں آگ لگ جاتی ہے.....
ایسا کیوں ہےآخر?ذرا سوچو!!!!!!!!
مسلک سے بڑھ کر اسلام کی بات کرو.......