..پریشانی حالات سے نہیں بلکہ خیالات سے پیدا ہوتی ہے....PARESHANI HALAAT SE NAHI BALKAY KHAYALAT SE PAIDDA HOTI HAI

..پریشانی حالات سے نہیں بلکہ خیالات سے پیدا ہوتی ہے....

میں جو ہوں.......
میرا اصول ہے کہ جب محسوس ہونے لگے کہ یہاں میری جگہ نہیں تو خاموشی سے الگ ہو جاتا ہوں.....
کوشش رہتی ہے کہ کسی کی پریشانی میں مذاق اور اور خوشی میں طعنہ نہ دوں کیونکہ جانتا ہوں اس سے رشتے ٹوٹتے ہیں.....
اکثر خاموش رہ کر اپنی عزت کے تحفظ اور بقاء کی کوشش میں لگارہتا ہوں.....
دیکھتا ہوں کہ آجکل زبان سے زیادہ انگلیاں رشتے نبھا رہی ہیں لیکن ذاتی اور عملی طور پر اب بھی قدموں اور زبان سے رشتوں کے نبھاؤ کا قائل ہوں.....
دور رہتا ہوںِ ان لوگوں سے جن کے بارے میںِ جان چکا ہوں کہ انہیں میری ضرورت بالکل بھی نہیں بلکہ وہ صرف یہ دیکھتے ہیں کہ میں کتنا ان کے کام آ سکتا ہوں.....
میری کبھی بھی یہ خواہش نہیں ہوتی کہ میرا ہم سفر بالکل مجھ جیسا ہی ہو کیونکہ جانتا ہوں کہ میں کسی کا سیدھا ہاتھ اپنے سیدھے ہاتھ میں پکڑ کر چل نہیں سکتا......
جب کسی کے اندر ایک برائی دیکھتا ہوںِ تو اپنی دس یاد آجاتی ہیں ..اسکا فائدہ یہ ہوتا ہے کہ کسی سے نفرت نہیں ہوتی....
جاہل کے سامنے عقل کی بات نہیںِ کرتا کیونکہ مجھے ادراک ہے کہ پہلے وہ بحث کرے گا اور پھر اپنی شکست دیکھ کر دشمن بن جائے گا......
سب کچھ بھول گیا ہوں سوائے ان لمحات کے جب اپنوں کی ضرورت تھی لیکن باوجود ہونے کے وہ دستیاب نہ ہوئے......
میں نے کافی حد تک خیالات سے جان چھڑا لی ہے...کیونکہ میں جانتا ہوں کہ....پریشانی حالات سے نہیں بلکہ خیالات سے پیدا ہوتی ہے....
میں ہر گز بے وقوف نہیں ...بخوبی جانتا ہوں کہ لوگ میرے ساتھ کیا کھیل ,کھیل رہے ہیںِ..لیکن پھر بھی نظر انداز کرتا رہتا ہوں....تاکہ ان سے نفرت پیدا نہ ہو....
تمنا ہے کہ اللہ کی نظر میں پسندیدہ ہو جاؤں...اہل دنیا کی سوچ تو روزانہ بدلتی رہتی یے......
بہت سے جوابات کا حق وقت کو دے رکھا ہے....
بہت سےکیس اللہ کی عدالت میں دائر کر چکا ہوں اس یقین اور کامل اطمینان کے ساتھ کہ اسکے ہاں دیر تو ہے پر اندھیر نہیں.....

No comments:

Post a Comment

New

CORONA VIRUS ILLUMINATI AND NEW WORLD ORDER

کرونا وائرس ساری دنیا میں پھیل چکا ہے. کاروبارِ حیات بند ہوچکا. تجارت، تعلیم، مذہبی اجتماعات ، سیاحت غرض تمام شعبہ ہائے زندگی pause کی حا...