
Breaking__News معروف آسٹریلوی باکسر نے اسلام قبول کرلیا
آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے معروف باکسر ہیلم اوٹ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ویڈیو پیغام میں اسلام قبول کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ لاک ڈاؤن نے مجھے اسلام کے آفاقی پیغام کو سمجھنے کا موقع دیا۔ مسلسل مطالعے اور غور و فکر کے بعد میں اس نتیجے پر پہنچا ہوں کہ اسلام ایک امن پسند مذہب ہے جس میں دین و دنیا کی کامیابی کا راز پنہاں ہے۔اکسر ہیلم اوٹ نے ویڈیو پیغام میں کلمہ طیبہ بھی پڑھ کر اپنے ایمان کی تصدیق کی اور اللہ اکبر کا نعرہ بھی لگایا۔ ہیلم اوٹ نے مداحوں سے دین اسلام پر استقامت اور اس کی اصل روح کے مطابق زندگی بسر کرنے کے لیے دعاؤں کی درخواست بھی کی۔ سوشل میڈیا صارفین نے باکسر کے اس فیصلے کو سراہا ہے۔واضح رہے کہ باکسر ہیلم اوٹ مارشل آرٹس (ایم ایم اے ) فائیٹنگ میں یورپین چیمپیئن شپ کا ٹائٹل بھی جیت چکے ہیں۔
No comments:
Post a Comment